اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ہزاروں لٹر ملاوٹی دودھ تلف ، ایک لاکھ سے زائد جرمانے کر دیئے
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا بڑا آپریشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 340 لٹر ملاوٹی دودھ تلف اور ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: کئی مہینے سرپلس رہنے کے بعد ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا
کارروائی کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے حکم پر وفاق میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ علی الصبح N-5 میٹرو سٹیشن 26 نمبر پر ناکہ بندی کر کے دودھ کی چیکنگ کی گئی۔
فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کے دوران 10 ہزار 890 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی، جس میں سے 2 ہزار 340 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ، فلڈ سمولیشن ماڈل پر بریفنگ
دودھ بردار گاڑیوں کی جانچ
اس دوران فوڈ اتھارٹی نے 20 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی، جن میں سے 17 پاس جب کہ 3 فیل ہو گئیں۔ قوانین کی خلاف ورزیوں اور سیمپل فیل ہونے پر 1 لاکھ 18 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثنا اللہ
ڈپٹی ڈائریکٹر کی وضاحت
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا تھا کہ تلف دودھ میں ملاوٹ اور معیار کی کمی پائی گئی۔ ناکہ بندی کرکے غیر معیاری دودھ کی سپلائی ناکام بنائی گئی۔ ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے مزید کہا کہ دودھ کے معیار پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، غذائیت سے بھرپور دودھ کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملاوٹی دودھ کے نقصانات
ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے خبردار کیا کہ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اور بوڑھوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دودھ کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔








