خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے، سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے 4 پیغامات بھیجے ہیں، عمران خان نے کہا حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے لئے سعادت ہے،علیمہ خان
یومِ سیاہ کشمیر
یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں وزیراعلٰی کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ بھارتی فورسز جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کے لئے سری نگر میں داخل ہوئیں۔ 1947ء سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ ہم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 16 سالہ نوجوان سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
کشمیری عوام کی جدوجہد
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے، کشمیری عوام کی دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد بے مثال ہے۔ انشاءاللہ کشمیری عوام کی یہ جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ خود کو بڑی جمہوریت کہلانے والا بھارت کا ریاستی ظلم و ستم قابل مذمت ہے۔
کشمیری عوام کے ساتھ حمایت
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔








