وزیراعلیٰ مریم نواز کا پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کے لئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے امام کے لئے وظیفہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے امام کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی مریم نواز اور پرتگالی سفیر کی ملاقات، تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں بنانے پر اتفاق
امام مسجد کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اورتکریم فرد ہے۔ محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومت پنجاب ضروریات کے لئے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر، ہر صارف خود بل بنوا سکے گا، اویس لغاری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔
امن و امان کی نشست
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل پانچواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لئے گئے۔
سائبر کرائم سیل کا قیام
اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔








