لاہور میں والد کے دوست کی 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
گرفتاری کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 09 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز کا سیلاب سے متاثرہ سلیمانکی میں ریسکیو آپریشن جاری، فری میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے
پولیس کا فوری ردعمل
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر شمالی چھاؤنی پولیس کا 15 کی کال پر فوری ریسپانس، 09 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم افضل گرفتار، حوالات میں بند کر دیا گیا۔
ملزم کی شناخت
ملزم افضل بچی کے والد کا دوست تھا جس نے گھر آ کر بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچی کے والد سجاد کی مدعیت میں نامزد ملزم افضل کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔








