وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کی سزائے موت کا تحریری فیصلہ جاری
استقبال اور اجلاس
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق قصر یمامہ پہنچنے پر محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے الزام میں اراکین کو بھاری جرمانے بھی بھگتنا ہوں گے، نام سامنے آ گئے
مباحثے کی تفصیلات
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے سے متعلق بھی بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، جو روٹ کی پہلی پوزیشن، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں
خصوصی دورہ اور کانفرنس
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر آج ہی سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔ وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
بین الاقوامی ملاقاتیں
وزیراعظم کانفرنس میں عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔








