1 مئی سمیت دیگر مقدمات: عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا لیا ، بڑی کامیابی
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی سمیت دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پشتونوں کی ریاست سے متعلق شکایات اور پی ٹی ایم پر عائد پابندیاں
عدالت کی ہدایات
دوران سماعت اڈیالہ جیل حکام نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا۔ عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ میں نئی دلہن کی موت: ‘دس سالہ بھانجے کی گولی، اور الزام ٹک ٹاک پر عائد’
ضمانت کی توسیع
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمات کی تفصیلات
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے پر مقدمہ درج ہے。








