کراچی میں ای چالان کا آغاز؛ صرف 6 گھنٹے میں ایک کروڑ روپے کے جرمانے

کراچی میں ای چالان سسٹم کا آغاز

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے پہلے ہی روز ٹریفک پولیس نے صرف 6 گھنٹوں کے اندر 2 ہزار 662 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دےدیا

جرمانوں کی ابتدائی تعداد

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ابتدائی 6 گھنٹوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 2 گرفتار

خلاف ورزیوں کی تفصیلات

اعداد و شمار کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ 1,535 چالان کیے گئے، جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507 افراد کو جرمانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور سفیر مدثر ٹیپو کی رہائشگاہ کے قریب شدید بمباری

دیگر خلاف ورزیاں

اسی طرح اوور سپیڈنگ پر 419، ریڈ سگنل توڑنے پر 166، موبائل فون کے استعمال پر 32، اور ٹِنٹڈ گلاسز والی گاڑیوں پر 7 ای چالان جاری کیے گئے۔

مزید برآں، غلط سمت میں گاڑی چلانے پر 3، غلط پارکنگ پر 5، غیرقانونی پارکنگ پر 5 اور نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 5 چالان درج کیے گئے۔

اسی طرح لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 اور اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 4 چالان بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان 350 ارب ڈالر کا تجارتی معاہدہ طے پا گیا

سسٹم کی بہتری

پیر محمد شاہ نے بتایا کہ سسٹم کے افتتاح کے بعد بھی ٹیکنیکل امور میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ ای چالان کے عمل کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی روانہ

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان سسٹم جدید کیمروں اور خودکار نمبر پلیٹ شناختی ٹیکنالوجی کے ذریعے خلاف ورزیوں کی فوری نشاندہی کرتا ہے، جس کے بعد چالان براہِ راست گاڑی کے رجسٹرڈ ایڈریس پر ارسال کیا جاتا ہے۔

نئے سسٹم کے نفاذ میں آتے ہیں دھڑا دھڑ جاری کیے جانے والے الیکٹرک چالان کی بڑی تعداد سے کراچی کے شہری بلبلا اٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں، مریم وٹو

شہریوں کے خدشات

شکایت کنندگان کی بڑی تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جو پے درپے جاری کیے جانیوالے جرمانوں سے گھبرا گئے ہیں۔

گاڑی کا نمبر پکڑنے والا سسٹم ڈاکو پکڑنے سے قاصر کیوں؟

انتظامیہ کی بے بسی

شہریوں کا مؤقف ہے کہ کراچی میں بچھا کیمروں کا جال اور الیکٹرک سسٹم گاڑی کا نمبر اور ٹریف کی خلاف ورزی تو فوراً پکڑ لیتا ہے لیکن جب چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کی باری آتی ہے تو انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے۔ اس وقت اس جیسے کسی برق رفتار نظام کو حرکت میں کیوں نہیں لایا جاتا؟

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...