انصار عباسی کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے، بصد احترام کہوں گا نہ میں پریشان تھا نہ ہوں اور نہ رہوں گا، شیخ وقاص اکرم
شیخ وقاص اکرم کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پارلیمنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ انصار عباسی بھائی کے ساتھ میرا ایک احترام کا رشتہ ہے اور میں بصداحترام یہ کہوں گا کہ نہ میں پریشان تھا نہ ہوں اور نہ رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی
پریشانی کا کوئی آپشن نہیں
سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے متعلق ایک خبر کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جب آپ پاکستان تحریک انصاف میں ہوں اور فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہوں تو پریشانی آپشن نہیں ہے۔ دوسری بات، مجھے نہیں پتہ وہ کون سے پارٹی کے ذرائع ہیں جنہوں نے ہمیں پریشان دیکھا اور فوری میڈیا کے ساتھ گپ شپ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے، نوٹی فیکیشن جاری
رابطے کی ضرورت
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ بڑے عرصے سے ایسے کسی آدمی سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے جو ہمیں دیکھ کر ہماری پریشانیاں میڈیا کے ساتھ شیئر کر سکے۔ اگر وہ ہمیں پریشان دیکھ کر اتنا ہی پریشان تھے تو کم از کم ہم سے ہی بات کر لیتے۔ میں کسی کے حوالے سے تو نہیں کہہ سکتا کہ باقی کیا سوچتے ہیں مگر مجھے یہ پتہ ہے کہ سہیل آفریدی ایک دلیر آدمی ہے اور وہ وہی کچھ کرے گا جو عمران خان کی تربیت کہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی
خود اعتمادی اور قوم کی حمایت
انہوں نے کہا کہ ہم نے 9 مئی سے لے کے 8 فروری تک اور 8 فروری سے لے کے 26 نومبر تک کے حالات کا سامنا کیا ہے اور آج تک کھڑے ہیں۔ تو پریشانی میں دوبارہ کہوں گا کہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ پورا خیبر پختونخوا، پورا پنجاب، سندھ، اور بلوچستان عمران خان کی کال کے انتظار میں ہے۔ جیسا کہ سہیل آفریدی نے کہا ہے، جیسے ہی وہ کال آئے گی، سب اپنے قائد کے حکم کے مطابق سڑکوں پر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
اصولوں پر سودا نہیں
شیخ وقاص اکرم نے لکھا ہے کہ جس پارٹی کے قائد عمران خان نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اگر حکومت جاتی ہے تو چلی جائے، تم نے اصولوں پر سودا نہیں کرنا۔ تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ایسی پارٹی میں ایسے قائد کے ماننے والے کسی لہجے سے یا کسی تقریب سے پریشان ہوں گے؟ بالکل بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
پاکستان تحریک انصاف کا موقف
تو ہمارے جس دوست نے بھی پارٹی میں یہ بے بنیاد بات انصار بھائی سے شیئر کی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ شاید وہ خود پریشان ہے اور اسی پریشانی میں بہکی باتیں کر رہا ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ کسی بھی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ایک شدت پسند جماعت نہیں ہے۔ نو مئی میں اس کا کوئی ہاتھ نہ تھا اور نہ ہی 9 مئی جیسا بدقسمت واقعہ دوبارہ کبھی اس ملک میں ہونا چاہیے۔
ملک کی خوشحالی اور سلامتی
اس سے پاکستانی عوام اس کے اداروں اور آپسی نفرتیں بڑھتی ہیں جو کہ کسی بھی حوالے سے اس ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بہتر نہیں ہے۔ سو اللہ تعالیٰ اس ملک کو سلامت رکھے اور محفوظ رکھے۔
انصار عباسی بھائی کے ساتھ میرا ایک احترام کا رشتہ ہے اور میں بصداحترام یہ کہوں گا کہ نہ میں پریشان تھا نہ ہوں اور نہ رہوں گا -جب آپ پاکستان تحریک انصاف میں ہوں اور فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہوں تو پریشانی option نہیں ہے۔ دوسری بات مجھے نہیں پتہ وہ کون سے پارٹی کے ذرائع ہیں جنہوں نے… https://t.co/xinrnPPrwO
— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) October 28, 2025








