رشوت لینے کے مقدمے میں این سی سی آئی اے کے افسران کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور کی عدالت میں این سی سی آئی اے کے افسران کا جسمانی ریمانڈ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع کچہری نے رشوت لینے کے مقدمے میں این سی سی آئی اے کے افسران کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری سمیت دیگر تمام ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔
مقدمے کی تفصیلات
این سی سی آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ یوٹیوبر ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔








