وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے
وفاقی وزیر داخلہ کا تہران کا دورہ
تہران/اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی او آئی سی وزراء داخلہ اجلاس میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورہ پر تہران پہنچ گئے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تہران ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی انتقال کر گئے
استقبال کی تفصیلات

ایرانی وزارت داخلہ کے ڈپٹی وزیر علی زینوند، ایران میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو اور اعلی حکام نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ کی مصروفیات

وزیر داخلہ محسن نقوی تہران ای سی او وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔








