برادر ملکوں کی طرح اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے، محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ سے گفتگو

محسن نقوی کی ایران میں افغان وزیر داخلہ سے ملاقات

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران میں افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات ہوئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم برادر ملکوں کی طرح اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔ یہ ملاقات تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے میاں ابوذر شاہ کی آمدن اور ٹیکس تفصیلات کھول کر عوام کے سامنے رکھ دیں

اختلافات کا مذاکرات کے ذریعے حل

اس موقع پر ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں، ہم برادر ملکوں کی طرح انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ پولیس نے ناران میں ہائیکنگ کے دوران راستہ بھٹکنے والی جرمن سیاح خاتون کو بحفاظت ڈھونڈ لیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

اس سے قبل محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ایرانی صدر نے ملاقات میں خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 43 جیلوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ مکمل، اہم مقامات پر نئے آلات نصب

کشیدگی کم کرنے کی ضرورت

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں کشیدگی کو کم کرنے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے کیونکہ یہ پیغمبر اسلام ﷺ کا واضح حکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

مسلم ممالک کا اتحاد

ایرانی صدر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم ممالک اپنے اتحاد اور بھائی چارے کو برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ دشمنوں کے خلاف کھڑے ہوں۔ اس موقع پر محسن نقوی نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں ایران کے کردار کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری ہیں۔

امن کی بات چیت

ہم مذاکرات کے ذریعے اختلافات کے پرامن حل پر زور دیتے ہیں، ہمیں خطے کے ممالک کے درمیان کشیدگی کو بڑھانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...