یو اے ای: خاتون کو چکما دیکر ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنے والے چور 3 گھنٹے میں گرفتار
فجیرہ کا چوری کا واقعہ
فجیرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خاتون سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنے والے 2 چوروں کو 3 گھنٹے کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار روپے کی کمی
چوروں کا طریقہ کار
اماراتی حکام کے مطابق، فجیرہ میں 2 چوروں نے خاتون کو چکما دے کر اس سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم کی رقم چرالی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سلام دعا کے بعد میں نے کہا “سر! آپ بہت کم ظرف انسان ہیں” ان کے چہرے سے مسکراہٹ یوں غائب ہوئی جیسے کبھی آئی ہی نہیں تھی.
واقعے کی تفصیلات
اماراتی حکام نے بتایا کہ خاتون بینک سے رقم نکال کر گاڑی میں گھر جارہی تھی جس دوران دونوں چور بینک سے خاتون کی گاڑی کا پیچھا کرتے رہے۔
چوری کا منظر
حکام کے مطابق قریب پہنچ کر ایک ملزم نے خاتون کو کہا کہ گاڑی کے ٹائر میں خرابی ہے۔ خاتون گاڑی روک کر ٹائر دیکھنے نکلیں تو دوسرا چور گاڑی سے رقم اٹھاکر فرار ہوگیا۔








