نیپرا نے 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر 14 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا
نیپرا کا جرمانہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر مجموعی طورپر 14 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 7354 کالج ٹیچرز کی بھرتی مکمل، 8 ماہ کیلئے 50 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے
جرمانے کی تفصیلات
نیپرا کی جانب سے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو جادو کی ”جپھی“ کی ضرورت ہے۔۔۔
جرمانے کی وجہ
ان کمپنیوں پر جرمانے کی وجہ 2023-24 کی ناقص کارکردگی بتائی جارہی ہے، جن میں اوور بلنگ، غلط رپورٹنگ اور وصولیوں میں بہتری نہ لانے کے الزامات شامل ہیں جو ثابت ہو گئے ہیں۔
ادائیگی کی ہدایت
تینوں کمپنیوں کو 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔








