مریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعلیٰ کی سرمایہ کاری کی دعوت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی سیکرٹری کی مخالفت کرنے والوں کو تنبیہ، قیمتی مشورہ بھی دیا
امریکی قونصل جنرل سے ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی۔ قونصل جنرل نے پرتپاک مہمان نوازی پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور انہیں امریکا کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف کرایا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں گرمجوشی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازا: تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو طلب کرلیا
دو طرفہ تعلقات میں بہتری
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا، دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک، یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی
سیلاب متاثرین کے لئے اقدامات
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا پامردی سے کیا، اور تاریخی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بعد بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج کا کام شروع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن: سمندری طوفان 100 سے زائد لوگوں کی جان لے گیا، لاکھوں بے گھر، اموات زیادہ ہونے کا خدشہ
ثقافتی سیاحت کا فروغ
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لئے قدیمی ثقافتی ورثے کی بحالی اور بہتری کی جارہی ہے۔ پنجاب ثقافتی تنوع سے مالا مال سرزمین ہے، اور عالمی سطح پر ٹورازم کے حب بننے کا بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے۔ سرزمین پنجاب ہزاروں سال پرانی تہذیب اور مذہبی ثقافت کا علمبردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب کا پانی کی بندش کے بعد ہیڈ مرالہ بیراج میں بہاؤ 3 ہزار 100 کیوسک رہ گیا۔
محیطی بہتری اور خواتین کی بااختیاری
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وویمن ایمپاورمنٹ پراجیکٹ ثمر آور ہو رہے ہیں۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں بروقت اقدامات اور ماحول دوست پراجیکٹ کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آ رہی ہے۔ حکومت پنجاب سرحد پار سے درآنے والی سموگ کے اثرات کو کم از کم سطح پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔
امریکی قونصل جنرل کا بیان
امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے ای بزنس پراجیکٹ قابل تحسین ہے۔ ای بزنس پراجیکٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے لئے آسانی پیدا ہو رہی ہے، اور پنجاب میں جس طرح اور جس رفتار سے کام ہو رہا ہے، اسے محسوس کیا جا رہا ہے۔








