گیس کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان، کمپنیوں نے اوگرا کو درخواستیں دے دیں
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں اوگرا میں دائر کردی گئی ہیں۔
سوئی کمپنیوں کی درخواستیں
سوئی کمپنیوں نے گیس ٹیرف میں 28.62 فیصد تک اضافہ مانگ لیا ہے۔ اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر 7 نومبر اور سوئی سدرن کی درخواست پر 11 نومبر کو الگ الگ سماعتیں کرے گی۔
ایس ایس جی سی ایل اور ایس این جی پی ایل کی جانب سے درخواستیں
ایس ایس جی سی ایل نے سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس ٹیرف میں گزشتہ سال کے بقایاجات شامل کرتے ہوئے مجموعی طور پر گیس ٹیرف میں تقریباً 22 فیصد کے اضافے کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب، ایس این جی پی ایل نے اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس ٹیرف میں 28.62 فیصد اضافے کی درخواست کی ہے۔
سوئی ناردرن کی درخواست کی تفصیلات
سوئی ناردرن نے گیس ٹیرف میں اوسطاً 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگا ہے، جبکہ 316 روپے 64 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی لاگت ایل این جی سروس کی مد میں بھی مانگی گئی ہے۔








