ریونیو میں اضافے کے لیے پی آئی اے کا ریاض ایئر کے ساتھ تاریخی کارگو معاہدہ
پی آئی اے اور ریاض ائیر کے مابین کارگو معاہدہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن): پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ائیر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہاپسند ہندو تنظیموں نے تاریخی مقبرے پر دھاوا بول دیا
معاہدے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ائیر کے مابین یہ تاریخی کارگو معاہدہ، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے بعد، دونوں ائیر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کسٹمز نے کراچی ایئر کارگو کے ذریعے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
معاہدے کا آغاز
ترجمان پی آئی اے کا بتانا ہے کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے۔ اس کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔
عالمی مانگ کے لئے اہم سنگ میل
پی آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ معاہدہ پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمت عملی کا حصہ ہے۔








