اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن اور نشہ آور گولیاں برآمد
اے ایس ایف کی بڑی کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد ہلاک
پرواز کے مسافر کا سامان
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، اے ایس ایف نے دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 1.706 کلو گرام کرسٹل آئس ہیروئن اور 216 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحت کا شوق شاید گھٹی میں تھا، جیب نے اجازت دی اللہ کی بنائی دنیا دیکھنے نکل پڑا، جب بھی کوئی حسین چہرہ نظر آیا آنکھوں سے ہوتا دل میں اتر آیا
منشیات کی چھپائی کا طریقہ
اے ایس ایف کے مطابق، ملزم نے منشیات آٹا گوندھنے والی مشین کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ تلاشی کے دوران جب سامان کی مشین کو کھولا گیا تو اندر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سالہ لڑکی سے زیادتی اور حاملہ کرنے کے مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا
کارروائی کی تفصیلات
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق، یہ کارروائی فورس کے اہلکاروں کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیت، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مزید قانونی کارروائی
ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔








