کراچی میں جدید ای ٹکٹنگ نظام نافذ، ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا بھی چالان ہوگیا
کراچی: فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام کی شروعات
کراچی (ویب ڈیسک) جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا، چالان ڈرائیور کی جانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا کاٹا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
چالان کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں حال میں نافذ ہونے والے جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی گاڑی کا بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا۔ ایکسپریس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی گاڑی کا چالان لیاری ایکسپریس وے سے گارڈن انٹر چینج اترتے ہوئے ہوا، ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی ان کے ڈرائیور چلا رہا تھا جبکہ گاڑی میں ڈی آئی جی ٹریفک سوار نہیں تھے اور ان کا اسکواڈ انہیں گارڈن ہیڈ کواٹر لینے آرہا تھا۔
قانون کی عملداری
چالان ڈرائیور کی جانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا کاٹا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








