لاہور میں افغان باشندے کو خفیہ پناہ دینے والا شہری گرفتار
پولیس کی بڑی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رائیونڈ پولیس نے غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندے کو پناہ دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے خلاف اقدامات
پولیس نے افغان باشندے اور اس کو پناہ دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جس کے مطابق ملزم احمد خاں نے افغان باشندے حلیم خان کو خفیہ پناہ دے رکھی تھی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا۔








