لاہور میں ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا نیٹ ورک گرفتار
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کامیاب کارروائیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لاہور اور عارف والا میں کامیاب کارروائیاں، بین الاقوامی سطح پر منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب ہوئے ہیں۔ فورس نے اسمگلر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا۔
بیدیاں روڈ لاہور میں آپریشن
بیدیاں روڈ لاہور میں ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا نیٹ ورک گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن کے دوران 2.5 کلو ہیروئن، 1 کلو افیون، 4 پستول اور ایک ایس ایم جی برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ 5 ڈرونز، 6 کنٹرولرز، 15 بیٹریاں اور 2 موٹر سائیکلیں بھی ضبط کی گئیں۔
عارفوالہ آپریشن کی تفصیلات
عارفوالہ آپریشن میں 14 کلو چرس، 2 ڈیجیٹل ترازو اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔ گرفتار منشیات فروشوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔








