انقلابی چی گویرا کارکنان کو چھوڑ کر اچانک غائب: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران انقلابیوں کا چی گویرا کارکنان کو چھوڑ کر اچانک غائب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے خلیجی ملکوں پر حملوں کو ’’ایران کا اخلاقی دیوالیہ پن‘‘ قرار دے دیا
پی ٹی آئی کی دعوے
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کا ڈرامہ رچایا، انقلابیوں کا چی گویرا کہہ رہا تھا ہم آرہے ہیں پھر وہ اچانک غائب ہوگیا۔ خیبرپختونخوا کے لوگ ڈھونڈ رہے تھے کہ ہمارا چی گویرا کہاں گیا، وہ چی گویرا پھر اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمودار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: نیا مغربی سلسلہ کل سندھ میں داخل ہوگا، کراچی میں بارش کب ہوگی؟
علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اسمبلی میں کھڑے ہوکر آئی جی اسلام آباد کو دھمکیاں دے رہے تھے، اتنی ہمت تھی تو سڑک پر کھڑے ہوکر آئی جی اسلام آباد کا سامنا کرتے، پتا نہیں کونسی دوائیاں کھا کر یہ ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری
ملک میں آگ لگانے کی منصوبہ بندی
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ملک میں آگ لگانے کی تیاری ہورہی تھی، ملک میں جلاؤ گھیراؤ کی ساری پلاننگ اڈیالہ جیل سے ہوتی ہے۔ کیا اڈیالہ سے کبھی خیر کی خبر آئی ہے؟ ایک شخص ہی پوری پارٹی کے فیصلے کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں نوجوان لڑکی نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ سے شادی کر لی
پنجاب میں ترقیاتی منصوبے
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں تین چار بڑے بڑے کام ہورہے تھے، پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم شروع کی گئی، پنجاب کے 65 ہزار سپیشل افراد کو ہمت کارڈ دیئے گئے، 7 ماہ کے اندر وزیراعلیٰ مریم نواز کے درجنوں پروگرام مکمل ہوچکے ہیں، دوسری طرف فساد اور فتنہ پلان ہورہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ایرانی حکام سے جلد ملاقات کے خواہش مند، انتظامیہ کو اہتمام کرنے کی ہدایت کردی
خیبرپختونخوا کی صورتحال
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب کی اورنج لائن سب نے دیکھی ہے، کے پی میں گرین لائن ڈرموں اور ڈولیوں کے اندر چلانی پڑتی ہے۔ گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے وسائل وفاق پر چڑھائی کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خودمختاری کا سفر آسان نہیں، جدو جہد کرنیوالی خواتین دوسروں کیلئے رول ماڈل بن سکتی ہیں، تنقید کی پرواہ نہ کریں: وزیراعلیٰ مریم نواز
پی ٹی آئی قیادت کی تنقید
انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد احتجاج کے دوران ان کی پوری لیڈر شپ ورک فرام ہوم کررہی تھی، سلمان اکرم راجہ کا ٹویٹ دیکھا، انہوں نے کہا یہ پلاننگ ہوتی ہے، یہ بے وقوفی ہے کہ ڈی چوک جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا
افغان باشندوں کی تربیت
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بچوں کو افغان باشندوں کے ساتھ ٹریننگ دلوا کر لایا گیا، جن بچوں کو آپ یہاں لائے انہوں نے دیکھا کہ ان کو مرنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور گاڑی سے اتر کر پیدل قافلے میں شامل ہو گئے
تشدد کا ذکر
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا جو کام تھا وہ انہوں نے کردیا، کل ان سے اسلحہ ، ڈنڈوں اور غلیلوں کی صورت میں مال غنیمت بھی پکڑا گیا۔ ان کے بلوائیوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی جان گئی، اس کا خون کس کے سر ہے؟ کیا ایسی ہوتی ہیں سیاسی جماعتیں؟
یہ بھی پڑھیں: قیادت، دفاع اور وقار۔۔۔ 2025ء پاکستان کے لیے تاریخی سال
پنجاب کے عوام کا شکریہ
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس پرامن احتجاج میں پولیس کی 10 گاڑیاں جلائی گئی ہیں، 441 سیف سٹی کے کیمرے بھی توڑے گئے ہیں۔ پنجاب کے عوام نے ان کے احتجاج کو مسترد کردیا ہے، پنجاب کے لوگ باہر کیوں نکلیں گے؟
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بجٹ میں تنخواہوں میں 12 اور پنشن میں 8 فیصد اضافے کا اعلان
کھیتوں کے لئے اقدامات
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسانوں کو کسان کارڈ، خصوصی افراد کو ہمت کارڈ مل رہے ہیں۔ مریم نواز اب نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دینے جارہی ہیں، کے پی کے عوام کے مقدر میں بھی پنجاب جیسی ترقی ہونی چاہئے۔
آخری پیغام
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جنہوں نے ریاست پر حملہ کیا پھر ان بلوائیوں کو سزا بھی ملنی چاہئے۔








