عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2 مختلف لسٹیں جاری کر دی گئیں
اندرونی اختلافات کی شدت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی بھی الگ الگ لسٹیں سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ڈاکٹر جمیل جالبی کی 96 ویں سالگرہ کا اہتمام
لسٹوں کا افشا
صحافی شیراز احمد شیرازی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ کی جاری کردہ لسٹیں پوسٹ کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کو غیر آئینی طریقے سے نکالا گیا: بیرسٹر گوہر، پشاور ہائی کورٹ سے رجوع
جیل ملاقاتوں کی ذمہ داری
ذرائع کے مطابق جیل ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمہ داری سینیٹر علی ظفر کو دی گئی تھی۔ جب انہوں نے لسٹ مرتب کر لی تو بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے علی ظفر کے جاری کردہ لسٹ پر ایک اور لسٹ جاری کردی، جس میں دونوں لسٹوں میں واضح فرق تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور پاکستان کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لئے نہیں ہے، چینی ترجمان
علی ظفر کی لسٹ
علی ظفر کی لسٹ میں 6 نام شامل ہیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، رکن اسمبلی جنید اکبر، شاہد احمد خٹک، عون عباس بپی، تیمور خان جھگڑا، اور زر عالم خان۔
سلمان اکرم راجہ کی لسٹ
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی جاری کردہ لسٹ میں نام شامل ہیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی، اسد قیصر، جنید اکبر، تیمور جھگڑا، اور اسد اللہ خان۔
پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے
عمران خان سے ملاقات کی بھی الگ الگ لسٹیں سامنے آگئی
جیل ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمہ داری علی ظفر کو دی گئی تھی، ذرائع پی ٹی آئی
سلمان اکرم راجہ نے علی ظفر کے جاری لسٹ پر ایک اور لسٹ جاری کردی۔
دونوں… pic.twitter.com/ks2dhgqm2M— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) October 29, 2025








