سال 2026 میں 2 سورج اور 2 ہی چاند گرہن ہوں گے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا گرہنوں کا شیڈول 2026
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے سال 2026 میں ہونے والے سورج اور چاند گرہنوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق آئندہ سال دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے جن میں سے صرف ایک جزوی طور پر پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قابل اعتماد رازدار دوست کے ساتھ گفتگو کیجیے جو آپ کو ماضی کے اثرات سے باہر نکلنے میں مدد مہیا کرے، اپنی کمزوریوں کی تحریری فہرست تیار کیجیے.
پہلا سورج گرہن
ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہلا سورج گرہن 17 فروری 2026 کو ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا، 5 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا اور 7 بج کر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈے مارنے والوں کے خلاف ثبوت موجود ہیں، ایونٹ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، چاہت فتح علی خان
پہلا چاند گرہن
اسی سال کا پہلا چاند گرہن 3 مارچ 2026 کو ہوگا، جو جزوی طور پر ملک کے کچھ حصوں سے دیکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کا عرس، 82 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری
دوسرا سورج اور چاند گرہن
دوسرا سورج گرہن 12 اور 13 اگست کو متوقع ہے، تاہم یہ بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ سال کا دوسرا چاند گرہن 28 اگست کو ہوگا، جو پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بیشتر علاقوں میں قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا.
فلکیاتی مظاہر کی وضاحت
ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ فلکیاتی مظاہر زمین کے مدار اور سورج و چاند کے زاویوں میں معمولی تبدیلیوں کے باعث رونما ہوتے ہیں۔ ایسے مواقع سائنس دانوں کو خلا کے نظامِ حرکت کو مزید سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔








