وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس، مفتی منیب الرحمان کی خصوصی شرکت، فتنے و فساد روکنا ریاست کا فرض ہے ورنہ یہ آگ ہر گھر تک پہنچے گی: مریم نواز

اجلاس کی تفصیلات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے علماء و مشائخ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے حکومت پنجاب کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کر دی۔ اس موقع پر علماء کرام اور مشائخ نے قیام امن کے لئے حکومت کی کاوشوں کی تائید کی۔ اجلاس میں سیل ہونے والی مساجد کا انتظام تنظیم المدارس اہل سنت کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں نفرتوں کے بیج بونے کی بجائے محبتیں بانٹنا ہے: اعظم نذیر تارڑ

بے گناہوں کی رہائی کے احکامات

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بے گناہ ثابت ہونے والے افراد کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو بے گناہ افراد کو خود باعزت طریقے سے گھر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ مذہبی علامات اور مقدس ناموں والے پوسٹر بینرز کی تکریم برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ مساجد کے آئمہ کرام کیلئے 25 ہزار روپے وظیفہ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مساجد میں اذان اور خطبہ کی اجازت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ علماء کرام سے رابطوں کے لئے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بے گناہ افراد کی رہائی کے لئے 15 پر رپورٹ کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی مودی سے ملاقات، حملے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں: عطا تارڑ

فکر انگیز خطاب

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس سے فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے والے نامور اور جید علماء کرام امت مسلمہ کا ضمیر ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺ کی سنت کی روشنی میں رہنمائی کے لئے علماء کرام سے رجوع کیا جاتا ہے۔ دین کا صحیح راستہ دکھا کر آسانی پیدا کرنے والے علماء ہمارے فخر ہیں۔ ریاست، عوام اور ہم سب علماء کرام کو رہنما مانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوید قمر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدارت سنبھال لی،سیکرٹری کابینہ کو ایک ماہ میں توشہ خانہ ریکارڈ کی فائنل رپورٹ دینے کی ہدایت

شرپسندوں کا تشدد

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے کہ ریاست کو ایکشن کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ مذہبی جماعتوں میں نیک لوگ ہیں جو دین کا راستہ دکھاتے ہیں لیکن املاک کو نقصان پہنچانے والے کون ہیں؟ عوام کے جان و مال اور عزت کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ شرپسند کفر اسلام کی جنگ بنا کر فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 21 واں کیس رپورٹ

تاریخی واقعات کا حوالہ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلسوں کے دوران عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا، سبیلیں اور لنگر پیش کیے گئے۔ عید میلاد النبیؐ پر ہر شہر اور گاؤں کو سجایا گیا، مٹھائی تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کون شہید ہے کون ظالم فیصلہ اللہ تعالیٰ نے کرنا ہے، اسلام کا سرٹیفکیٹ ہم نے جاری نہیں کرنا۔

مساجد اور مدارس کی ذمہ داریاں

مساجد اور مدارس کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ علماء کرام عوام کو دین کی صحیح روح سے آگاہ کرنے کی ذمہ داری رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت آئمہ کرام کی معاونت کرے گی تاکہ عوام کے چندے پر انحصار نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...