مریم نے آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ مقررکرکے خیبر پختونخوا حکومت کا منصوبہ کاپی پیسٹ کیا، بیرسٹر سیف
بیرسٹر سیف کا تنقیدی بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کو کاپی پیسٹ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے کےپی حکومت کی طرز پر آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقررکرنے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ نے کےپی حکومت کا ایک اور منصوبہ کاپی پیسٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ایران نے امریکی ائیربیس پر حملے سے پہلے قطر کو آگاہ کیا تھا۔۔؟ نیویارک ٹائمز نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
پنجاب میں منصوبوں کی صورتحال
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں منصوبے کمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت صحت کارڈ کے تحت 17 لاکھ مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکی ہے۔
بیرسٹر سیف کی پیشکش
بیرسٹرسیف نے پیشکش کی کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں، ہم اس میں معاونت کیلئے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔








