سوشل میڈیا پر عابدہ پروین کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، مریم اورنگزیب
صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت کے بارے میں افواہیں بے بنیاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت کی خرابی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرہ اصغر کے والد نے کراچی آکر لاش وصول کرنے سے انکار کردیا، پولیس
وزیر مریم اورنگزیب کا وضاحتی بیان
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایکس پر جاری بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انہوں نے عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے اُن کی صحت کے بارے میں براہِ راست گفتگو کی ہے۔ "الحمدللہ، عابدہ پروین خیریت سے ہیں، مکمل صحت مند ہیں اور ماشااللہ بھرپور حوصلے اور توانائی کے ساتھ موجود ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخوا سے آنے والی سرکاری مشینری ضبط کر لی
سوشل میڈیا پر غلط افواہوں کی وضاحت
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر عابدہ پروین کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ماہ قبل عابدہ پروین معمول کے طبی معائنے کے لیے ہسپتال گئی تھیں، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی چند تصاویر لیں۔ بعد ازاں، انہی تصاویر کو بعض حلقوں نے غلط انداز میں سوشل میڈیا پر استعمال کیا اور اُن کی صحت کے بارے میں افواہیں پھیلائیں۔
عابدہ پروین کی روحانی تاثیر کا ذکر
انہوں نے مزید کہا "الحمدللہ عابدہ پروین آج بھی پوری شان و وقار کے ساتھ ہمارے درمیان موجود ہیں، اُن کی آواز اور روحانی تاثیر آج بھی پہلے کی طرح دلوں کو مسحور کر رہی ہے، اور وہ بدستور ہم سب کے لیے قوت، حوصلے اور روشنی کی علامت ہیں۔"








