شارجہ اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین حمد علی عبد اللہ المحمود سے خاور حسین کی ملاقات، تعاون کا یقین دلادیا
ملاقات کا پس منظر
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین خاور حسین، سی ای او جنرل ٹیک (Generaltec) نے گزشتہ روز شارجہ اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (SEDD) کے چیئرمین عزت مآب حمد علی عبد اللہ المحمود سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق، تعداد 26 ہو گئی
اقتصادی ترقی پر گفتگو
دوران ملاقات شارجہ میں معاشی ترقی کے مستقبل کے بارے میں سیر حاصل بات چیت ہوئی۔ خاور حسین نے بزنس کو فروغ دینے پر شارجہ حکومت کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خاور حسین نے اپنی کمپنی کی پروڈکٹس پر مبنی کیٹلاگ بھی انہیں پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: میں پیراشوٹر نہیں تھا، نوازشریف کا ساتھ کر پوری قیمت چکائی:محمد زبیر
ملاقات کے بعد کے تاثرات
ملاقات کے بعد جنرل ٹیک کے سی ای او خاور حسین نے بتایا کہ شارجہ اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین عزت مآب حمد علی عبد اللہ المحمود سے ملاقات بہت مفید رہی۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔
سرکاری حمایت کا اعتراف
خاور حسین نے کہا کہ یہاں کی حکومت ہمیں کاروبار کے سلسلے میں ہر قسم کی سپورٹ کرتی ہے جس پر ہم ان کے بیحد ممنون و مشکور ہیں۔ اور ہماری کوشش رہے گی کہ ہم شارجہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں اور معاشی ترقی میں ان کا ساتھ دیں۔








