سپین کی ایمبیسی میں قاضی فائز عیسیٰ کھانے کے دوران ڈاکٹر مصدق ملک سے کیوں الجھے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
فواد چوہدری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتانیہ کی ایمبیسی میں کھانے کے دوران سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک خاتون ’رائینا سعید‘ کی بحالی کے لئے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے الجھ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نہ رکا تو جواب اس سے بھی سخت ہوگا” پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے امریکا پر واضح کردیا
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رائینا سعید وہی خاتون ہیں جو فائز عیسیٰ کے سامنے پٹیشنر تھیں اور مونال ریسٹورنٹ بند کروانے کے لئے فائز عیسیٰ نے ان کا کیس اپنے پاس لگایا۔ کسی بھی مہذب ملک میں ایسے جج کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اور اس کی پنشن اور سہولیات ضبط کی جائیں گی کہ آپ نے کیسے اپنے جاننے والے کا مقدمہ اپنے پاس لگایا تاکہ اسے ریلیف دے سکیں۔ لیکن پاکستان میں ایسے مہروں کو تحفظ دیا جاتا ہے۔ مصدق ملک دھیمے آدمی ہیں لیکن وہ دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں اور یہی انہوں نے پھر ثابت کیا۔
ٹوئٹر پر بیان
سپین کی ایمبیسی میں کھانے کے دوران قاضی فائز عیسیٰ ایک خاتون رائینا سعید کی بحالی کے لئے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے الجھ پڑے، یہی خاتون فائز عیسیٰ کے سامنے پٹیشنر تھیں اور مونال ریسٹورنٹ بند کروانے کے لئے فائز عیسیٰ نے ان کا کیس اپنے پاس لگایا، کسی بھی مہذب ملک میں ایسے جج کے…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 29, 2025








