پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کا زور، لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
سموگ کی شدت میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ میں پھلوں کی قیمت پر بحث کے دوران جھگڑا، ریڑھی بان نے خریدار کو قتل کر دیا
آلودگی کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سموگ کی شدت کے باعث فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان میں فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی۔ لاہور بدستور دنیا کے آلودہ شہروں میں سرفہرست رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس 603 کو چھو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کہتا ہے تم جتنی مرضی ترامیم کر لو میں تمہارا مقابلہ کروں گا،شہریار آفریدی
ایئر کوالٹی کے اعداد و شمار
صوبائی دارالحکومت کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن 1059، ڈی ایچ اے 1021، ساندہ روڈ پر 818 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 685 تک پہنچ گیا، گوجرانوالہ میں اے کیو آئی 555 اور ملتان میں 364 ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں کشیدگی، بحرین نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں ریموٹ ورک پالیسی نافذ کردی
محکمہ ماحولیات کے اقدامات
محکمہ ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔ پبلک مقامات اور اہم شاہراہوں پر ڈرائی سویپنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے، جبکہ شاہراہوں پر چونے سے صفائی کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
طبی ماہرین کی ہدایت
طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری سموگ سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔








