متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی پر فرد جرم عائد
ایمان مزاری اور ہادی علی پر فرد جرم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی پر فرد جرم عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی سابق وزیر اعظم اور (ن) لیگ کے صدر نواز شریف سے ملاقات
سلطنتی کارروائی
جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی
صحت جرم سے انکار
عدالت نے کیس میں دونوں پر فرد جرم عائد کی جس پر ایمان مزاری اور ہادی علی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان بھارت کے ہاتھوں کھیل رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی
اگلی سماعت کی تاریخ
تاہم عدالت نے صحت جرم سے انکار پر اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس: شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور
کیس کی مزید سماعت
بعد ازاں عدالت نے ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔
مقدمے کا پس منظر
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔








