شبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ
ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا آغاز
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ خیبر پختونخوا سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
پولنگ کے اوقات اور مقام
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہو رہی ہے، ضمنی انتخاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر (آر او) مقرر کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرغزستان کے صدر سدیرچیپاروو نے وزیراعظم کو برطرف کردیا
امیدواروں کا تعارف
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم ذیشان اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تاج محمد آفریدی مشترکہ امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے کے لیے اصول دنیا کے لیے وہی افغان شہریوں کے لیے بھی ہیں: طلال چودھری
ووٹنگ کی تفصیلات
خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کی کل تعداد 145 ہے، سینیٹ کی خالی نشست پر کامیابی کیلئے 73 ووٹ درکار ہیں، حکومتی اراکان کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن ممبران 53 ہیں۔
اہم واقعات
یاد رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔








