لاہور: ورکشاپ مالک نے 12 سالہ ملازم کو آگ لگادی
واقعہ کا پس منظر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک ورکشاپ کے مالک نے مبینہ طور پر 12 سالہ ملازم کو آگ لگادی۔
یہ بھی پڑھیں: گوالمنڈی لاہور کا رہنے والا یہ درویش منش انسان بہت ذہین، فطین اور چلتا پھرتا انسائیکلوپیڈیا تھا، پیٹ اس کا کمزوری تھا، صاحب نے وظیفہ مقرر کر رکھا تھا۔
پولیس کی تحقیقات
روزنامہ جنگ کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ کام کے دوران بچے پر پیٹرول گر گیا تھا۔ جیسے ہی بچے نے ورکشاپ کے مالک کو اس بارے میں بتایا، اس نے ماچس کی جلتی ہوئی تیلی بچے پر پھینک دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سربراہ یورپین خارجہ امور کا ٹیلیفونک رابطہ
بچے کی حالت
پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں بچے کا جسم جھلس گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملزم کی گرفتاری
پولیس نے ورکشاپ کے مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔








