آغا علی نے حنا الطاف کی طلاق کی تصدیق کی
آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی تصدیق
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے اپنی طلاق کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت میں آئندہ ہفتے صرف ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
طلاق کی افواہیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حنا الطاف اور آغا علی میں علیحدگی کی افواہیں گزشتہ 2 برس سے زیرِ گردش تھیں، جس حوالے سے جوڑے نے کسی قسم کا بیان نہیں دیا تھا۔ تاہم اب آغا علی کی جانب سے میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق کی اطلاع دی گئی، جس کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو سپر جینئس قرار دے دیا
انٹرویو کی خاص باتیں
انٹرویو کے آغاز پر احمد علی بٹ نے آغا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا 'ہیپیلی ڈیوورس مین، آپ کے کیا حال ہیں؟' اس طرح مخاطب کیے جانے پر آغا علی قہقہہ لگاکر ہنسے اور جواب دیا کہ آپ نے ایک دم کسی کو اونچائی سے نیچے پٹخ دیا۔ احمد علی نے کہا یہ آپ کی ذاتی زندگی ہے اور آپ دونوں ہی بہت پیارے اور خوش اخلاق انسان ہیں۔ جو بھی ہوا یہ بدقسمتی تھی لیکن زندگی نہیں رُکتی، وہ چلتی رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرور شاہدہ ٹرسٹ کی پذیرائی ، لیفٹیننٹ جنرل سید فیاض حسین شاہ نے ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی کو یادگاری شیلڈ پیش کی
آغا علی کا ردعمل
آغا علی نے جواب دیا کہ الحمداللہ میں اب کافی اچھا ہوں، زندگی مشکل ہے لیکن کیا کہہ سکتے ہیں۔ میرے خیال میں زندگی کا کوئی بھی رشتہ ہو جو آپ نے اپنی خوشی سے بنایا ہو، اس کو قائم رکھنے کے لیے پوری کوشش کرنی چاہیے۔ لیکن اگر چیزیں درست سمت میں نہ ہوں تو رشتہ ختم کردینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں دھماکا، بس میں سوار 4 بچے جاں بحق
عزت اور احترام
اداکار نے کہا کہ اچھی چیز یہ ہے کہ ہم دونوں کبھی ایک دوسرے کی عزت کرنا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ سب سے اچھی بات ہے، کیونکہ اکثر جب رشتہ ختم ہوتا ہے تو لوگ ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل، مچل اسٹارک کا بھارت واپس جانے سے انکار
آغا علی کی بچپن کی یادیں
آغا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'شکر ادا کرتا ہوں کہ ہماری وجہ سے کسی اور جان (بچے) کو مشکلات نہیں اٹھانا پڑیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا اور میں شکر ادا کرتا ہوں کہ ہماری وجہ سے کسی اور جان (بچے) کو مشکلات نہیں اٹھانا پڑیں گی۔
شادی اور علیحدگی کی تاریخ
واضح رہے کہ رواں برس اگست میں مارننگ شو میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے شو میں حنا اور آغا کی طلاق کی تصدیق کی تھی، لیکن بعدازاں انہوں نے اپنے بیان کی تردید کردی۔ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کووڈ کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی، جب کہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں تھیں، جسے آغا علی نے مسترد کردیا تھا۔








