پاکستان میں شمسی توانائی کا استعمال تاریخی سنگ میل عبور کرگیا
شمسی توانائی کا تاریخی سنگ میل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں شمسی توانائی کا استعمال تاریخی سنگ میل عبور کر گیا۔ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار اکویٹ ایبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے موسم گرما کے دوران قومی گرڈ سے بجلی کا حصول 28 سے 30 گیگا واٹ رہا جبکہ صارفین نے قومی گرڈ کے مقابلے میں 33 گیگا واٹ شمسی توانائی کی صلاحیت کو استعمال کرکے بجلی استعمال کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا: حافظ نعیم الرحمان
شمسی پینلز کی درآمدات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شمسی توانائی کے پینلز 50 گیگا واٹ تک درآمد کیے گئے، جبکہ قومی بجلی گرڈ کی کل نصب شدہ صلاحیت تقریباً 46 گیگا واٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج کا دن عظیم قربانی اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے’’وزیرِاعظم کا گلگت بلتستان کے عوام کے نام پیغام
صوبہ بندی میں مقام
رپورٹ کے مطابق صوبوں میں پنجاب شمسی توانائی کے استعمال میں سرفہرست رہا ہے، جبکہ سندھ کا دوسرا، خیبر پختونخوا کا تیسرا، اور بلوچستان کا چوتھا نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشپا 2 فلم کے ہیرو نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر حیران ہوجائیں گے
شعبہ جاتی استعمال
شمسی توانائی کے استعمال میں رہائشی شعبہ 16.66 گیگا واٹ کے استعمال کے ساتھ سب سے آگے ہے، جبکہ تجارتی شعبہ 3.73 گیگا واٹ، صنعتی شعبہ 7.91 گیگا واٹ، اور زرعی شعبے میں 5.04 گیگا واٹ شمسی توانائی کا استعمال ہو رہا ہے۔
صارفین کا انحصار
رپورٹ کے مطابق توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 77 فیصد صارفین اپنے شمسی نظام پر انحصار کرتے ہیں، جبکہ نیشنل گرڈ سے بجلی کے حصول کے لیے 23 فیصد صارفین انحصار کر رہے ہیں۔








