چین کبھی بھی کسی ملک کو چیلنج کرنے یا اس کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اپنے کام کو بہتر کرنے پر توجہ دیتا ہے، چینی صدر

چینی صدر کا اعلامیہ

سیول (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو بدلہ لینے کے خطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

اقتصادی اور تجارتی مذاکرات

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے دورے کے دوران چین اور امریکی اقتصادی، تجارتی ٹیموں نے تفصیلی گفتگو کی اور مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر امریکی اور چینی صدور نے بات چیت برقرار رکھنے اور توانائی و تجارت میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی شرکت

چین کی معیشت پر چینی صدر کا خیالات

چینی صدر کا کہنا ہے کہ چین پُراعتماد ہے، چین کی معیشت ایک سمندر کی طرح ہے، چین ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے، چین کبھی بھی کسی ملک کو چیلنج کرنے یا اس کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اپنے کام کو بہتر کرنے پر توجہ دیتا ہے۔ بات چیت محاذ آرائی سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بس مہربانی کر دیو

چین اور امریکا کے تعلقات

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات مجموعی طور پر مستحکم ہیں۔ چین اور امریکا دونوں کی ٹیموں کو بات چیت پر فالو اپ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے تعلقات کو وسعت دینے کے لیے تجارت اور معیشت کو بنیادی عنصر ہونا چاہیے۔ تجارتی تعلقات کو چین امریکا دوستی کی بنیاد ہونا چاہیے۔

تعاون کی ضرورت

چینی صدر نے مزید کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات میں توازن کے لیے تجارتی مراسم محور ہونا چاہئیں۔ دونوں ممالک کو تعاون کے طویل مدتی مفاد پر نظر رکھنی چاہیے، دونوں ممالک کو مسائل کم اور تعاون بڑھانا چاہیے۔ غیر قانونی امیگریشن روکنے پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مثبت رجحانات ہیں۔ دونوں ممالک ٹیلی کام فراڈ، اے آئی، منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...