روس پر امریکی پابندیاں، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ
امریکی پابندیاں اور تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوئردیر میں 9 سالہ بچے کو اغوا کے بعد پتھر مار مار کر قتل کردیا گیا
پیٹرول اور مٹی کے تیل میں اضافے کی پیشگوئی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول 1 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عماد کے بعد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
قیمتوں کا ممکنہ نیا منظرنامہ
اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 50 پیسے، ڈیزل 276 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 184 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل 163 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کام کرو یا گھر جاؤ یہ تماشہ بند ہو جانا چاہیے
حتمی قیمتوں کا اعلان
تاہم حتمی قیمتوں کا اعلان 15 روزہ درآمدی اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد 31 اکتوبر کی شام کیا جائے گا۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا اثر
قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر امریکا کی تازہ پابندیوں کے اثرات کے باعث متوقع ہے۔








