بھارت میں بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نام سے تبدیل، یہ سب کیسے ہوا ؟ جانیے

بھارت میں بینک کی وائی فائی آئی ڈی کا تنازع

بنگلورو(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، یہ سب کیسے ہوا؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

واقعہ کی تفصیلات

ہوا کچھ یوں کہ بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو کے ایک پرائیویٹ بینک کی وائی فائی آئی ڈی ''پاکستان زندہ باد'' کے نام سے تبدیل ہونے کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ جیو نیوز نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ 2 روز قبل گووردھن سنگھ نامی شہری نے بنگلورو کے ایک پرائیویٹ بینک میں مشتبہ وائی فائی آئی دیکھنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی۔

شکایت کرنے والے کا پس منظر

شکایت درج کروانے والے شہری کا تعلق سخت گیر ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے یوتھ ونگ بجرنگ دل سے بتایا گیا ہے۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ اس علاقے میں ملک دشمن عناصر کام کر رہے ہیں۔

بینک کا مؤقف

دوسری جانب بینک کا مؤقف ہے کہ ''بینک کے وائی فائی میں مرمت کے لیے ایک مقامی ٹیکنیشن کی خدمات وصول کی گئی تھیں، جس کے بعد وائی فائی کا نام تبدیل ہوگیا۔''

پولیس کی کارروائی

پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش کے لیے جب ٹیکنیشن سے رابطہ کرنا چاہا تو وہ بینک سے جاچکا تھا، حتیٰ کہ اب اس کا نمبر بھی بند جارہا ہے۔ شہری کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ٹیکنیشن کی تلاش شروع کردی ہے، تاہم پولیس بھی تاحال ٹیکنیشن کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...