پہلا چالان معاف ۔۔۔ دوبارہ خلاف ورزی پر ادا کرنا ہوگا،پولیس بھی قانون سے بالاتر نہیں: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی ای چالان سسٹم پر وضاحت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان سسٹم کے تحت پہلا چالان معاف ہے مگر دوبارہ قانون کی خلاف ورزی پر چالان بھرنا ہوگا۔ پولیس بھی قانون سے بالاتر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم رونجھو نے اپنی پریس کانفرنس پر یوٹرن لے لیا
آئی جی سندھ کے ساتھ ملاقات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ملاقات ہوئی جس دوران آئی جی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعلی سندھ کو رپورٹ پیش کی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت 35 سرکاری گاڑیوں کا چالان کیا ہے، سیٹ بیلٹ، جمپنگ ریڈ لائیٹس، ٹینٹڈ گلاسز اور موبائل کے استعمال پر گاڑیوں کا ای چالان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عارفہ زہرا کی سماجی اور تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: وزیر اعلیٰ پنجاب
لیاری ایکسپریس وے پر پہلا چالان
وزیرعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت لیاری ایکسپریس وے پر 28 اکتوبر کو پولیس گاڑی کا پہلا چالان کیا گیا، پولیس کی سرکاری گاڑی SPE-950 کو سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہرنائی میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
قانون کی پاسداری کی اہمیت
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپنی حفاظت کی خاطر ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، میں نے پہلے چالان کی معافی کی ہدایت جاری کردی ہے، جو دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کو چالان ادا کرنا ہوگا۔ سندھ پولیس کا جدید ای ٹکٹنگ سسٹم مؤثر ثابت ہو رہا ہے، پولیس بھی قانون سے بالاتر نہیں، تمام شہریوں کے مساوی حقوق ہیں، قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ای چالان کے معافی کے بارے میں نوٹس
آئی جی سندھ نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ای چالان ہونے پر 10 دن میں رابطہ کر کے معافی کے ساتھ فیس معاف ہوسکتی ہے۔








