پاک بحریہ سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کیلیے پوری طرح تیار ہے: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
نیول چیف کی جنگی تیاریوں پر زور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
Command & Staff Conference of #PakNavy concluded at NHQ Islamabad, chaired by CNS Adm Naveed Ashraf. The forum reviewed operational preparedness, ongoing initiatives & PIMEC-25 preparations, reaffirming PN's unwavering resolve for maritime security & national defence. pic.twitter.com/3KMzV9oL9y
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) October 29, 2025
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا اختتام
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ختم ہوگئی۔ فورم میں آپریشنل تیاری، جاری منصوبوں اور آئندہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تیاریوں اور انعقاد پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے واشنگٹن میں کوششیں تیز مگر کس نے کیا کردار ادا کیا؟ مبینہ تفصیلات سامنے آئیں
قومی خودمختاری کا تحفظ
کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس سے خطاب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
فیصلہ ساز فورم
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جس میں نیول چیف، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز سٹریٹیجک ترجیحات پر غور کرتے ہیں۔








