آج چوتھی بار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اڈیالہ جیل میں بانی عمران خان سے ملاقات سے روکا گیا،سلمان اکرم راجا
پی ٹی آئی رہنما کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ آج چوتھی بار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات سے روکا گیا.
یہ بھی پڑھیں: پرامپٹر کا بندر پاکستان کو ایک شرمناک شکست کے بعد للکار رہا تھا، مودی کو قوم سے خطاب کے بعد تنقید کا سامنا
عدالتی حکم کی خلاف ورزی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے اڈیالہ کے منتظم غفور انجم کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمارے سامنے حکم دیا کہ میری دستخط شدہ لسٹ میں شامل افراد کی ملاقات کروائی جائے۔ اس روز بھی ہم آئے، مگر عدالتی حکم کے باوجود ہمیں نہیں ملنے دیا گیا۔ آج جب ہم پہنچے تو ناکے پر موجود ایس ایچ او سے پوچھا کہ ملاقات کروائی جائے گی؟ تو اس نے کندھے اچکا کر نفی میں سر ہلایا۔ آج عدالتی فیصلوں کی یہ وقعت ہے کہ ایک ایس ایچ او کندھے اچکا کر ان کو رد کردیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
”آج چوتھی بار وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات سے روکا گیا۔ پچھلے ہفتے اڈیالہ کے منتظم غفور انجم کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمارے سامنے حکم دیا کہ میری دستخط شدہ لسٹ میں شامل افراد کی ملاقات کروائی جائے، اس روز بھی ہم آئے عدالتی حکم کے باوجود ہمیں نہیں ملنے… pic.twitter.com/9rq6TDciUo
— PTI (@PTIofficial) October 30, 2025








