صدر پیوٹن نے نہ پاکستان کا ذکر کیا اور نہ ہی افغانستان کا، روسی سفارتخانے نے وائرل ویڈیو جعلی قرار دے دی

روسی سفارتخانے کا وضاحتی بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی سفارتخانے نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حالیہ پاک افغان تنازعے میں گردش کرنے والی اس ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا جس میں وہ پاکستان کو دھمکی دیتے اور افغانستان کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا ایٹمی ریکٹ تباہ، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اہم بیان جاری کر دیا

جعلی ویڈیو کا پس منظر

پاکستان میں روسی سفارتخانے کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کو دھمکی دی ہے۔ دراصل یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ کلپ 23 اکتوبر 2025 کو روسی جغرافیائی سوسائٹی کی بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن کی میڈیا سے گفتگو کا ہے، جس میں انہوں نے مختلف عمومی سوالات کے جوابات دیے۔ اصل بیان میں صدر پیوٹن نے نہ پاکستان کا ذکر کیا اور نہ ہی افغانستان کا۔

روسی سفارتخانے کی پوزیشن

روسی سفارتخانے کے مطابق "ہم یہ بات واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ روس پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے سیاسی اور سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے۔ روس اس امر کا حامی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری مکالمہ جاری رکھا جائے اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کے معاملات پر بامعنی روابط کو فروغ دیا جائے۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...