Israel: Shooting at Bus Stop Leaves Female Police Officer Dead, 10 Injured
فائرنگ کا واقعہ
یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون پولیس اہلکار ہلاک جبکہ مزید 10 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی کی سب کنونشنل خطرات کے خلاف بندرگاہوں اور ساحلی تنصیبات کی دفاعی مشقیں مکمل
موقع کا خلاصہ
اسرائیلی شہر بیر السبع میں فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون پولیس اہلکار ہلاک ہوگئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج اسرائیل کے جنوبی شہر بیر السبع کے بس سٹینڈ پر یہ واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (جمعرات) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا ؟
تشویش ناک حالات
فائرنگ کے اس واقعے میں ایک خاتون پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی جبکہ مزید 10 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی پاکستان کا ایف 16 طیارہ چوری ہوگیا؟ بھارتیوں کا ایسا مضحکہ خیز دعویٰ کہ ہر کوئی ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائے
حملہ اور جوابی کارروائی
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے شہر کے بس سٹینڈ پر قائم فاسٹ فوڈ چین میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔ تاہم وہاں موجود فوجی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: کرکٹ کھیلتے ہوئے 11 سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق، بچے کے دکھ نے ماں کو نیم پاگل کردیا
حملہ آور کی شناخت
حملہ آور کی شناخت 29 سالہ احمد الاقبی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے پاس اسرائیلی شہریت ہے۔
پہلا واقعہ
خیال رہے کہ اس سے قبل یکم اکتوبر کو اسرائیلی دارالحکومت میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔








