وزیر اعظم کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

وزیراعظم کی صدر مملکت کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیاسی امور اور پاک-افغان کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو 2 ہفتوں میں 1100 ارب روپے اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش

ملاقات کی تفصیلات

’’جیو نیوز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ویڈیولنک پر ملاقات میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی: بیرسٹر سیف

سعودی عرب کے دورے پر بریفنگ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت کو دورۂ سعودی عرب کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام اور حکومت سازی پر بھی بات چیت کی گئی۔

حکومتی اور سیاسی معاملات پر گفتگو

ملاقات میں وزیراعظم نے حکومتی اور سیاسی معاملات پر صدر کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں پاک-افغان کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...