پاکستان اور جنوبی افریقا کا دوسرا ٹی20 آج لاہور میں ہوگا
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں ہوگا۔ پروٹیز کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا امریکی بحری جہازوں کو پاناما اور سوئز نہروں سے مفت گزارنے کا مطالبہ، ایک جہاز پر کتنا ٹول لیا جاتا ہے؟ جان کر ہوش اڑ جائیں۔
ٹکٹس کی فروخت اور اہمیت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ ہوم گراونڈ پر ساکھ بچانے کیلئے پاکستان کو لازمی جیت درکار ہے۔ آج کے میچ کےلیے ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدے کا عندیہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
پہلے میچ کا جائزہ
پنڈی کے ہاؤس فل کراونڈ کے سامنے قومی ٹیم نے مایوس کن پرفارمنس دکھائی تھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
تاریخی ریکارڈ
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 13 جنوبی افریقہ کے نام رہے جبکہ 12 میچز میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی۔







