پنجاب اسمبلی کی مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینے کے لئے قرارداد وفاق کو ارسال
 
			پنجاب اسمبلی کی قرارداد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی نے مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینے کے لیے قرارداد وفاق کو ارسال کر دی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے تحفظ کے لیے آئین میں نیا باب شامل کیا جائے اور انتخابات لازمی قرار دیئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم اجلاس، کوشش ہے پنجاب کا کوئی شہری بغیر چھت کے نہ رہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
قرارداد کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور ہوئی قرارداد سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری سینٹ کو ارسال کی گئی، قرارداد احمد اقبال اور علی حیدر گیلانی نے متفقہ طور پر پیش کی تھی، صوبائی ایوان نے آئین کے آرٹیکل 140-A میں ترمیم کی تجویز دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی حالات کی بدولت یہ لائن قریب المرگ ہے، جب سی پیک کے منصوبے پایۂ تکمیل کو پہنچیں گے تو یہ ایران اور ترکی سے ہوتی یورپ تک جا پہنچے گی
آئینی تبدیلیوں کی ضرورت
قرار داد کے متن کے مطابق آئین میں ایک نیا باب مقامی حکومتوں کے نام سے شامل کیا جائے، مقامی حکومتوں کی مدت اور ذمہ داریوں کی آئینی وضاحت کی سفارش کی گئی، مقامی حکومتوں کے انتخابات 90 روز میں کرانے کی شرط تجویز کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے سکول ٹیچر اور خاتون کے قتل کا معمہ حل کر لیا
اجلاس کی باقاعدگی اور بلدیاتی نظام کی فعالیت
متن کے مطابق منتخب نمائندوں کو 21 دن میں اجلاس منعقد کرنے کا پابند کیا جائے، اٹھارویں ترمیم کے بعد پنجاب میں منتخب بلدیاتی ادارے صرف دو سال چل سکے، با اختیار، با وسائل بلدیاتی نظام کا قیام ناگزیر ہے، بروقت بلدیاتی انتخابات اور مؤثر سروس ڈیلیوری ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ژالہ باری نے شانگلہ میں تباہی مچائی، نظام زندگی مفلوج
وفاق سے فوری درخواست
قرارداد میں وفاق سے آرٹیکل 140-A میں فوری ترمیم کی درخواست کی گئی، سپریم کورٹ نے مقامی حکومتوں کو جمہوریت کا بنیادی حصہ قرار دیا، پاکستان میں بلدیاتی نظام کا تسلسل نہیں ہے، بلدیاتی قوانین میں بار بار تبدیلیاں اداروں کی کمزوری کا سبب ہیں۔
عالمی مثالیں اور سابقہ سفارشات
متن میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینے کی مثالیں موجود ہیں، چارٹر سی پی اے نے بھی مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانا لازم قرار دیا تھا، الیکشن کمیشن نے دسمبر 2022 میں آرٹیکل 140-A میں ترمیم کی سفارش کی۔
 
				








 
  