چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ کی اٹلی میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو سے ملاقات
ویٹی کن سٹی میں ملاقات
ویٹی کن سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) - چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ نے اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات کی۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے بین المذاہب رواداری کے حوالے سے خدمات پر پوپ لیو سے اظہار تشکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ، امریکی بحری بیڑے کی آبنائے ہرمز میں آمد، ایران نے بھی فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا
تاریخی تقریب میں شرکت
تفصیلات کے مطابق 27 رکنی پاکستانی وفد نے 2 روزہ 60 سالہ گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین کل مسالک بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹی کن سٹی اٹلی میں 2 روزہ نوسترا آئی تاتے کی 60 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پوپ لیو کی دعوت پر دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستان سے چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم کو بھی پوپ لیو کی جانب سے مدعو کیا گیا، فادر جیمز چنن، فادر نقاش اعظم، اور چیئرمین پاکستان پیس فاؤنڈیشن مولانا محمد زبیر عابد دیگر ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اپنے عاشق کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، شوہر نے اسی سے شادی کروادی
بین المذاہب خدمات کا ذکر
اس موقع پر فادر جیمز چنن نے مولانا محمد عاصم مخدوم کی پاکستان میں بین المذاہب خدمات کا تذکرہ کیا جس پر پوپ لیو نے خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹی کن سٹی روم میں 60 سالہ گولڈن جوبلی بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ پوپ لیو کی بین المذاہب رواداری کے حوالے سے کی گئی تقریر تاریخی دستاویز کی حامل ہے۔
پاکستانی وفد کا تحفہ
پاکستانی وفد نے پوپ لیو کو پاکستانی قالین کا تحفہ بھی پیش کیا جسے پوپ لیو نے بہت پسند کیا اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔








