بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے: مزمل اسلم
پشاور میں پی ٹی آئی رہنما کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 199 اور 201 یونٹ کے بجلی بلوں میں بڑے فرق پر انٹرنیٹ پر ہنگامہ، وزیر تعلیم پنجاب نے بھی تائید کردی
عمران خان کا شکریہ
روزنامہ جنگ کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کے رہنما مزمل اسلم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ اعتماد کرنے پر بانیٔ پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اعتماد کی قدر
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بھی نہایت شکر گزار ہوں، اُنہوں نے اعتماد کے ساتھ مکمل سپورٹ فراہم کی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا بھی شکریہ جنہوں نے اپنی نئی ٹیم کا حصہ بنایا۔








