پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی خود مختاری کا دفاع

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں افغان سرزمین سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال حملے کیے گئے۔ پاکستان نے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا ہے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ اور ایمان کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی

ہفتہ وار پریس بریفنگ

یہ بھی پڑھیں: چین میں 35 افراد کو کچلنے والا شخص طلاق کے بعد زمین کے تنازع پر ناخوش تھا

پاکستان کا موقف

دفتر خارجہ کے ترجمان، طاہر اندرابی نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے کشیدگی کا بھرپور جواب دیا، پاکستان ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا۔ مستقبل میں بھی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان استنبول میں اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان نے مذاکرات میں مثبت جذبے اور سنجیدہ رویئے کے ساتھ شرکت کی۔ افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے اور پاکستان نے افغان حکومت سے دہشتگرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 4 سال سے افغان حکام کو دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی قابلِ اعتبار معلومات فراہم کیں، بارہا یقین دہانیوں کے باوجود افغانستان سے پاکستان پر حملوں میں اضافہ ہوا۔ پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، توقع ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس اور سیاسی سرگرمیوں کا الزام، دو خواتین سمیت تین ٹیچرز کیخلاف اہم قدم اٹھا لیا گیا

وزیراعظم کا سعودی عرب دورہ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کا دورہ 27 سے 29 اکتوبر تک ہوا، وفد نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کی جہاں عالمی رہنماؤں، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور ماہرین نے شرکت کی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے آغاز پر اتفاق ہوا، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے کو 2 ہفتے میں ریڑھی بانوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت

دو طرفہ تعلقات کی تقویت

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات کی اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کے ساتھ بھی گفتگو کی اور دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو ترکی کے وزیر خارجہ کی بھی فون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں نے غزہ کی صورتحال اور مستقل امن کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

کشمیر کا معاملہ

ترجمان دفتر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیرقانونی 78 سالہ قبضے کی شدید مذمت کرتا ہے اور کشمیریوں کو ان کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...