ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے افسران سے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ریکوری کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں این سی سی آئی اے افسران کے کیس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی تب شروع ہوگی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا، شیر افضل مروت
ایف آئی اے کی رپورٹ
ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ریکور کرلئے ہیں۔ ادارے نے ملزمان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔
ریکوری کی تفصیلات
رپورٹ میں بتایا گیا کہ:
- ملزم علی رضا سے 70 لاکھ روپے ریکور کئے گئے
- ملزم زوار سے 9 لاکھ روپے
- ملزم یاسر گجر سے 19 لاکھ روپے
- اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ 48 ہزار روپے
- ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز سے ایک کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے








