صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت مسترد
 
			عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن عدالت نے صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: منیب بٹ کا ’’قربانی کا اونٹ‘‘ بھاگ گیا، مداحوں سے خاص اپیل
درخواست کا مواد
ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد چودھری نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این سی سی آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، ملزمہ جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے میں ملوث نہیں، جسمانی ریمانڈ میں بھی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی، اور یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی جائے۔
پراسیکیوشن کے دلائل
پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرکے کردار کشی کی ہے، جس کے نتیجے میں صوبائی وزیر کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔
 
				








 
  